سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 61 ہزار 936 روپے ہوگیا

سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی اور مقامی مارکیٹ میں ایک بار پھر سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2 ہزار روپے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 61 ہزار 936 روپے فی تولہ ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1715 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 96 ہزار 35 روپے ہوگئی۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم اب دوبارہ قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فیراری کی پہلی مکمل الیکٹرک گاڑی نے نیلامی میں ریکارڈ توڑ دیا، 40 ملین ڈالر میں فروخت

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال، مختلف خطوں میں جاری کشیدگی، مرکزی بینکوں کی مالیاتی پالیسیوں اور امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی جیسے عوامل سونے کی قیمتوں پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں معمولی تبدیلی بھی مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں کو متاثر کرتی ہے۔

دوسری جانب سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث زیورات خریدنے والے شہریوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔

صرافہ بازار سے وابستہ تاجروں کے مطابق بلند قیمتوں کے باعث سونے کی خرید و فروخت میں نمایاں کمی آئی ہے اور زیادہ تر شہری صرف ضرورت کے تحت ہی سونا خرید رہے ہیں۔

Scroll to Top