پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے علیمہ خان کے لیے سخت پیغام آیا ہے جس میں انہیں اسٹریٹ موومنٹ جاری رکھنے سے منع کیا گیا ہے۔
شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے علیمہ خان سے سوال کیا کہ جب انہیں اسٹریٹ موومنٹ سے منع کیا گیا تھا تو وہ اس سرگرمی کو کیوں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے پارٹی کو ہدایت دی ہے کہ علیمہ خان کو پارٹی کی معلومات سے دور رکھا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل غیرحاضری پر علیمہ خان برہم، شاہد خٹک نے وضاحت پیش کر دی
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ انہی ہدایات کے بعد گزشتہ تین روز سے علیمہ خان منظرعام سے غائب ہیں۔





