چارسدہ میں سولر پینل کی مرمت کے دوران کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

پشاور: چارسدہ کے علاقے ترنگزئی شلگون کورونہ میں سولر پینل سے متعلق بجلی کا کام کرتے ہوئے نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق شلگون کورونہ کا رہائشی نوجوان حسنین ایک گھر میں سولر پینل سے متعلق بجلی کا کام درست کررہا تھا کہ اچانک اسے شدید بجلی کا کرنٹ لگ گیا۔

کرنٹ لگنے کے نتیجے میں حسنین موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کابینہ کی ای وی بائیکس اسکیم سمیت متعدد اہم فیصلوں کی منظوری

واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں افسوس کی لہر دوڑ گئی، جبکہ نوجوان کے اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔

Scroll to Top