انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز ہارنے کے بعد پی سی بی نے بڑا فیصلہ کرلیا

انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز ہارنے کے بعد پی سی بی نے بڑا فیصلہ کرلیا

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہنگامی بنیادوں پر وکٹ کیپر محمد رضوان اور امام الحق کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کر لیا، ذرائع کے مطابق  صائم ایوب اور عرفات منہاس کو برمنگھم ٹیسٹ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

لارڈز ٹیسٹ کے چوتھے دن انگلینڈ کے ہاتھوں 194 رنز کی شکست اور ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد لندن میں پاکستان ٹیم مینجمنٹ کی ہنگامی بنیادوں پر میٹنگ منعقد ہوئی، جس کے بعد پاکستان کرکٹ میں ایک مرتبہ پھر بڑے فیصلوں کی بازگشت ہے۔

وکٹ کیپر محمد رضوان جو لیڈز ٹیسٹ کے بعد لارڈز ٹیسٹ میں بھی غیر ذمہ دارانہ انداز میں اپنی وکٹ گنوا کر پویلین لوٹے ،ان کے ساتھ بورڈ نے اوپنر امام الحق کو ہنگامی بنیادوں پر پاکستان روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع  کے مطابق امام الحق کی انجری پر بورڈ نے تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ہے، برمنگھم میں 9 ستمبر سے شروع ہونیوالے تیسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: پاکستان16سال بعد لارڈز میں ٹیسٹ میچ ہار گیا

ذرائع کے مطابق  صائم ایوب اور عرفات منہاس کو برمنگھم ٹیسٹ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو 16 برس بعد لارڈز کے میدان میں شکست ہوئی اور انگلینڈ کو 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔

Scroll to Top