ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں کمی ریکارڈ

Pakistan SCO Summit 2026

اسلام آباد: گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 27 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک کے شمالی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1555 روپے ریکارڈ کی گئی، جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.63 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1565 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسی طرح جنوبی شہروں اور علاقوں میں بھی سیمنٹ کی قیمت میں کمی ہوئی۔ گزشتہ ہفتے جنوبی علاقوں میں فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1539 روپے ریکارڈ کی گئی، جو پیوستہ ہفتے کے 1547 روپے کے مقابلے میں 0.53 فیصد کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، فی تولہ سونا 4 لاکھ 66 ہزار 136 روپے کا ہوگیا

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1532 روپے، راولپنڈی میں 1535، گوجرانوالہ میں 1600، سیالکوٹ میں 1500، لاہور میں 1590، فیصل آباد میں 1550، سرگودھا میں 1582، ملتان میں 1591، بہاولپور میں 1560، پشاور میں 1573 اور بنوں میں 1490 روپے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1470 روپے، حیدرآباد میں 1519، سکھر میں 1600، لاڑکانہ میں 1523، کوئٹہ میں 1520 اور خضدار میں 1600 روپے ریکارڈ کی گئی۔

اعدادوشمار کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں معمولی کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top