بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ایک کامیاب آپریشن کرتے ہوئے کالعدم فتنہ الہندوستان کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ معلومات پر کارروائی کی۔ اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 10 کالعدم بی ایل اے 10دہشت گرد موقع پر ہی مارے گئے۔
دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کرک میں پولیس موبائل پر آئی ای ڈی دھماکا، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید کسی دہشت گرد کی موجودگی کا خاتمہ یقینی بنانے کے لیے کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔





