پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

Pakistan SCO Summit 2026

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی اضافے کا اعلان کر دیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے نظرثانی شدہ پرائسنگ میکنزم کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں کی نئی شرح مقرر کی ہے۔

نئے فیصلے کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 1.08 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے،جس کے بعد اس کی نئی قیمت 343.87 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے جو اس سے قبل 342.79 روپے فی لیٹر تھی۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 0.51 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس سے اس کی نئی قیمت 370.41 روپے سے بڑھ کر 370.92 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن کی بڑی کارروائی :دو سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 2 ستمبر 2026ء سے ہو گا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top