آبنائے ہرمز کا معاملہ یا کچھ اور؟ امریکی صدر کی ایران کو ایک اوردھمکی

آبنائے ہرمز کا معاملہ یا کچھ اور؟ امریکی صدر کی ایران کو ایک اوردھمکی

Pakistan SCO Summit 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی اہداف پر طاقتور حملے شروع کر دیے ہیں اور تہران کی جانب سے کسی بھی ممکنہ جوابی اقدام پر اسے مزید شدید نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق یہ عسکری کارروائی آبنائے ہرمز میں مبینہ طور پر سمندری بارودی سرنگیں بچھانے کی ایرانی کوششوں اور اردن میں امریکی فوجی اڈے پر آٹھ میزائل داغے جانے کے ردعمل میں کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آبنائے میں نصب کی جانے والی بارودی سرنگوں کو کامیابی سے ہٹا یا ناکارہ بنا دیا گیا ہے، جبکہ اردن کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے آٹھوں میزائلوں کو امریکی اور اردنی فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہوا ہی میں تباہ کر دیا، جس کی تصدیق اردنی فوج نے بھی کی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر نے وینزویلا کے ساتھ سب سے بڑے تاریخی معاہدے کا اعلان کردیا

امریکی صدر نے ایران کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر تہران نے اس کارروائی کا جواب دینے کی کوشش کی تو واشنگٹن کی طرف سے اس سے کہیں زیادہ بڑا اور تباہ کن حملہ کیا جائے گا جس کے بعد ایران کے پاس بچانے کے لیے کچھ نہیں رہے گا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top