لندن میں صدر آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی ہے جو لگ بھگ ایک گھنٹے تک جاری رہی۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اس ون آن ون ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور اہم قومی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ نے صدر مملکت کو ایک خاص پیغام بھی پہنچایا، جس کے جواب میں صدر آصف زرداری نے ملک میں نئے صوبوں کے قیام کی بحث اور دیگر قومی معاملات پر اپنے پرانے مؤقف پر قائم رہنے کا عزم دہرایا۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ملکی مفاد کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی فریق باہمی تعاون کی راہ اپنائیں، کیونکہ وسیع تر قومی اتفاق رائے کے بغیر درپیش مسائل کا کوئی مستقل اور پائیدار حل نکالنا ممکن نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت آصف علی زرداری ویانا سے لندن پہنچ گئے
واضح رہے کہ صدر آصف علی زرداری ان دنوں دو ہفتے کے نجی دورے پر برطانیہ میں مقیم ہیں۔





