ویمنز کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریز اور رنز کی نئی تاریخ رقم

ویمنز کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریز اور رنز کی نئی تاریخ رقم

Pakistan SCO Summit 2026

بھارتی ویمنز ٹیم کی کھلاڑی سمریتی مندھانا ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی بن گئیں ۔

 بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی اوپنر سمریتی مندھانا نے انٹرنیشنل کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے سابق کپتان متھالی راج کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2026 کے دوران ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں سمریتی مندھانا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 64 گیندوں پر 21 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے 124 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔

 یہ بھی پڑھیں: عالمی چیمپئن بھارت کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئرلینڈ کے ہاتھوں تاریخی شکست

اس شاندار سنچری کے ساتھ ہی وہ ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ میں مجموعی طور پر 10,880 رنز کے ساتھ دنیا کی سرفہرست بیٹر بن گئی ہیں، جبکہ اس سے قبل یہ اعزاز 10,868 رنز کے ساتھ متھالی راج کے پاس تھا جو اب دوسرے نمبر پر چلی گئی ہیں ۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top