جو قرار داد سندھ اسمبلی نے منظورکی ویسی ہی قرار دادیں پہلے بھی منظور ہوچکی ہیں،

جو قرار داد سندھ اسمبلی نے منظورکی ویسی ہی قرار دادیں پہلے بھی منظور ہوچکی ہیں، رانا ثنا اللہ

Pakistan SCO Summit 2026

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مؤقف ہے کہ ملک میں نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے بحث فی الحال قبل از وقت ہے اور اس پر مناسب وقت آنے پر ہی پارٹی اپنا باضابطہ مؤقف سامنے لائے گی۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سندھ اسمبلی میں نئے صوبوں اور اس سے متعلقہ امور پر ہونے والی تقاریر کو غیر ضروری قرار دیا اور کہا کہ سندھ اسمبلی کی جانب سے منظور کی جانے والی قرارداد کوئی نئی بات نہیں ہے کیونکہ اس سے پہلے بھی اس نوعیت کی قراردادیں آ چکی ہیں۔

انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ اس معاملے پر سندھ اسمبلی میں جو حدت اور شدت پیدا کی گئی وہ قطعی غیر ضروری تھی، اور اس دوران قومی اسمبلی کو بھی غیر ضروری طور پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں: نئے صوبوں کے معاملے پر وزیردفاع نے پیپلز پارٹی کو آئینہ دکھا دیا

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی موجودہ سیاست میں زندہ رہنے اور عوامی جذبات سے جڑنے کے لیے ایسے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، کیونکہ وہ بخوبی جانتی ہے کہ سندھ کی تقسیم کا معاملہ ان کی سیاست کے لیے انتہائی حساس اور اہم حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس وقت ملک میں ایسی کوئی ہنگامی صورتحال نہیں ہے کہ کوئی فریق اتنا سخت مؤقف اختیار کرے، اس لیے پیپلز پارٹی نے محض سیاسی فائدہ اٹھانے کے لیے یہ قرارداد پیش کی اور تقاریر کیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top