خیبرپختونخو ا کے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں کی پیشگوئی

خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی

Pakistan SCO Summit 2026

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے اضلاع دیر، سوات، شانگلہ، چترال، کوہستان، بٹگرام، بونیر، نوشہرہ، پشاور، صوابی، مردان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، مالاکنڈ، مہمند، خیبر، باجوڑ، کوہاٹ، ہنگو اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ صبح کے اوقات میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

اس طرح وفاقی دارلحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں بھی مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم بالائی اور وسطی اضلاع بشمول راولپنڈی، مری، گلیات، لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور دیگر علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کی توقع ہے۔

موسلادھار بارش کے باعث فیصل آباد، لاہور، شیخوپورہ، سرگودھا اور قصور کے نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے آندھی اور آسمانی بجلی کے باعث سولر پینلز، بجلی کے کھمبوں اور بل بورڈز کو نقصان پہنچنے کے خطرے کے پیش نظر شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چھوٹے دکانداروں کے لیے بڑی رعایت: ایف بی آر نے ٹیکس فائلنگ انتہائی آسان بنا دی

اس کے علاوہ سندھ کے ساحلی علاقوں بشمول کراچی میں ہلکی بونداباندی، جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ بلوچستان اور سندھ کے دیگر بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top