وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ہےجس کا نوٹیفکیشن منسٹری آف انرجی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔
اوگرا کی سفارشات اور حکومت کی منظوری کے بعد پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 12 روپے 90 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہےجس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 345 روپے 87 پیسے سے بڑھ کر 358 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہےجس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 05 پیسے سے بڑھ کر 381 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی احتجاج کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر، سماعت کل ہو گی
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 8 ستمبر 2026 سے ہو گا۔





