کرکٹر حسن علی کی اہلیہ نے انسٹا گرام پر اپنی پوسٹوں سے ہلچل مچا دی

Pakistan SCO Summit 2026

پاکستانی کرکٹر حسن علی اور ان کی بھارتی اہلیہ سامعہ خان کے درمیان اختلافات کی خبریں ایک بار پھر زیرِ گردش ہیں۔

سامعہ خان نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر شادی شدہ اور بچوں کے باپ شخص سے مبینہ طور پر پیسوں کے لیے تعلقات قائم کرنے والی لڑکیوں پر سخت تنقید کی۔

سامعہ خان کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر حسن علی اور ان کی اہلیہ کے درمیان مبینہ اختلافات سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔

معاملے نے اس وقت مزید توجہ حاصل کی جب سامعہ خان نے مبینہ طور پر انسٹاگرام پر حسن علی کو اَن فالو کردیا اور اپنی متعدد پوسٹس بھی ہٹا دیں۔

بعد ازاں کہانی میں نیا موڑ اس وقت آیا جب سامعہ خان نے حسن علی کے ساتھ ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے سخت الفاظ میں لکھا کہ “بکواس بند کرو اور اپنے ویوز کے لیے کہیں اور کوشش کرو۔”

سامعہ خان اور حسن علی کی شادی 2019 میں ہوئی تھی اور دونوں کے تین بچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کپتان بابر اعظم ٹیم میں تبدیلیوں سے لاعلم نکلے، وجہ بھی بتا دی

سوشل میڈیا پر ہونے والی ان سرگرمیوں کے باوجود حسن علی اور سامعہ خان کے درمیان اختلافات یا ان کی نوعیت کے حوالے سے فی الحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top