ایوان صڈر کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کا حالیہ بیرونِ ملک دورہ مکمل طور پر نجی نوعیت کا تھا اور دورے کے تمام اخراجات صدر نے ذاتی طور پر برداشت کیے۔
صدارتی ترجمان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے دورے کے لیے نجی طیارہ چارٹر کیا تھا، جس کے اخراجات بھی انہوں نے اپنی جیب سے ادا کیے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ نجی طیارے کے علاوہ طیارے کے عملے، پارکنگ اور قیام سمیت دیگر تمام متعلقہ اخراجات بھی صدر آصف زرداری نے ذاتی طور پر ادا کیے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا فیصلہ! 2 ہیلی کاپٹر خریدنے کی تیاری، آخر ضرورت کیوں پیش آئی؟جانئے
صدارتی ترجمان نے مزید کہا کہ دورے کے دوران ہونے والے دیگر تمام اخراجات بھی سرکاری خزانے سے نہیں بلکہ صدر نے ذاتی طور پر برداشت کیے۔





