گوگل کروم صارفین کے لیے ایک نئے فیچر پر کام کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے براؤزر میں موجود پی ڈی ایف فائلز کو مختلف زبانوں میں ترجمہ کرنا ممکن ہو سکے گا۔
ایک رپورٹ کے مطابق گوگل نے کروم کے Canary ورژن میں نئے پی ڈی ایف ٹرانسلیشن فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے۔ اس فیچر میں تمام ڈیسک ٹاپ آپریٹنگ سسٹمز کا حوالہ موجود ہے، تاہم فی الحال یہ فعال نہیں کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں کہ اس نئے فیچر کو عام صارفین کے لیے کب تک جاری کیا جائے گا۔ اس وقت گوگل کروم میں پی ڈی ایف فائلز کو براہ راست ترجمہ کرنے کی سہولت دستیاب نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آئی فون کا نیا آپریٹنگ سسٹم آج رات جاری ہوگا، تفصیلات سامنے آ گئیں
نئے فیچر کے ذریعے صارفین پی ڈی ایف فائل کے مواد کو کسی دوسری زبان میں منتقل کر سکیں گے۔ تاہم اس حوالے سے فی الحال زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس سہولت کے تحت پی ڈی ایف فائل کے ریڈنگ موڈ میں ایک Translate بٹن دکھائی دے گا، جسے استعمال کرتے ہوئے صارف فائل کا ترجمہ کر سکے گا۔
فیچر ابھی آزمائشی مرحلے میں ہونے کے باعث اس کی حتمی شکل اور عام صارفین کے لیے دستیابی کے بارے میں مزید معلومات سامنے آنا باقی ہیں۔





