پاکستان نے متعدد دوست ممالک کے ساتھ ویزا استثنیٰ کے معاہدے کر لیے ہیں جس کے تحت سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ کے حامل افراد کو مختلف ممالک میں بغیر ویزا سفر کی سہولت حاصل ہو گی۔
ان معاہدوں کے تحت مختلف ممالک میں بغیر ویزا قیام کی مدت ایک سے تین ماہ تک مقرر کی گئی ہے۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اور تمام متعلقہ زونز کو ویزا استثنیٰ سے متعلق مرتب کی گئی تازہ ترین فہرست کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کے 27 ستمبر لانگ مارچ سے متعلق عدالت کا تفصیلی فیصلہ جاری
ویزے کے استثنیٰ کی اس فہرست میں ارجنٹائن، آذربائیجان، بحرین، بنگلا دیش، ترکیہ، مصر، انڈونیشیا، ایران، کویت، ملائیشیا، روس، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، تھائی لینڈ، قطر اور نیپال سمیت درجنوں ممالک شامل ہیں۔





