گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں ہونے والے بڑے اضافے کے بعد کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 60 ہزار 236 روپے پر آ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 85 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہےجس سے 10 گرام سونے کا بھاؤ کم ہو کر 3 لاکھ 94 ہزار 578 روپے ہو گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں معمولی ہیر پھیر دیکھا گیا۔
عالمی بازار میں فی اونس سونے کی قیمت ایک ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 377 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : پیٹرول ریلیف اسکیم کے تحت ایک ٹوکن پر 5 لیٹر پیٹرول کی حد ختم
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم 6900 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔





