27 ستمبر کا احتجاج،علیمہ خان کے بعد نورین نیازی نے بھی فرمائشی گرفتاری دے دی

27 ستمبر کے احتجاج کی کال کے تناظر میں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے بعد نورین نیازی کی گرفتاری بھی عمل میں آگئی۔

ذرائع کے مطابق نورین نیازی نے فرمائشی گرفتاری دی ہے ،اس سے قبل علیمہ خان کو بھی لاہور میں 3 ایم پی او کے تحت 30 روز کے لیے نظر بند کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 27 ستمبر کے احتجاج سے قبل پی ٹی آئی سے وابستہ رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران متعدد سیاسی شخصیات کو بھی حراست میں لیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی بہن علیمہ خان نے 27 ستمبر سے پہلے ہی فرمائشی گرفتاری دے دی

تاہم نورین نیازی کی گرفتاری کو پی ٹی آئی کی جانب سے کس تناظر میں دیکھا جا رہا ہے اور ان کے خلاف کس قانونی شق کے تحت کارروائی کی گئی، اس حوالے سے حکام کی جانب سے مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

Scroll to Top