حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 21 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 12 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔





