قطری وزیراعظم نے نیتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دیدیا

قطری وزیراعظم نے نیتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دیدیا

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں قطری وزیراعظم سے پوچھا گیا کہ کیا وہ نیتن یاہو کو جنگی مجرم سمجھتے ہیں، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ غزہ میں جو کچھ ہوا وہ جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے اور اس کے ذمہ دار افراد جنگی مجرم ہیں۔

مزید پوچھنے پر انہوں نے نیتن یاہو کو بھی اس میں شامل قرار دیا، انہوں نے 7 اکتوبر کے حماس حملے کی بھی مذمت کرتے ہوئے اسے قتل عام قرار دیا اور کہا اس کے ذمہ داروں کا احتساب ہونا چاہئے۔

 یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد اور امیر قطر کا رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال

قطری وزیراعظم نے قطر کی جانب سے حماس کو مالی معاونت فراہم کرنے اور امریکہ میں اثرانداز ہونے کے اسرائیلی الزامات کو بھی مسترد کیا اور کہا اسرائیلی حکومت نے قطر کے خلاف ایسی مہم چلائی جس کا مقصد ثالث کی حیثیت سے دوحہ کے کردار کو کمزور کرنا تھا۔

Scroll to Top