حیات آباد انڈر پاس کی افتتاحی تقریب میں شدید بدانتظامی،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بغیر افتتاح کیے روانہ

پشاور کے حیات آباد انڈر پاس کی افتتاحی تقریب شدید بدانتظامی اور بدنظمی کا شکار ہو گئی جس کے باعث وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیے بغیر ہی موقع سے روانہ ہو گئے۔

تقریب کے دوران پی ٹی آئی ورکرز اور شہریوں کے شدید ہجوم اور رش کے باعث سخت بدنظمی پیدا ہوئی۔ صورتحال اس وقت مزید خراب ہوئی جب ورکرز جذباتی ہو کر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی گاڑی پر چڑھ گئے اور شدید رش کی وجہ سے انہیں گاڑی سے اترنے کا موقع ہی نہ مل سکا۔

بدانتظامی اور ناقص سیکیورٹی انتظامات کے باعث وزیراعلیٰ فیتہ کاٹے بغیر ہی واپس لوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں : ایک ہی اننگز میں 3 سنچریاں،ویسٹ انڈیز نے بھارتی بولنگ کے پرخچے اڑا دیے

تقریب کے موقع پر شدید رش اور بدنظمی کے باعث رنگ روڈ پر بھی ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا اور طویل جام دیکھنے کو ملا۔

Scroll to Top