خیبرپختونخوا میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی جاری کردی

محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ بالائی اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور بعض علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات اور شانگلہ میں ہلکی بارش اور گرج چمک کا امکان ہے، جبکہ باجوڑ، مہمند، بونیر اور ملاکنڈ میں بھی کہیں کہیں ہلکی بارش متوقع ہے۔

بٹگرام، کوہستان، کولائی پالس، تورغر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ خیبر، پشاور اور چارسدہ میں بعض مقامات پر ہلکی بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اورکزئی اور کرم میں بھی ہلکی بارش اور گرج چمک کا امکان ہے۔

دوسری جانب پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ پشاور میں ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشنگوئی کردی

محکمہ موسمیات کے مطابق کالام میں درجہ حرارت 24 ڈگری جبکہ سیدو شریف میں 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Scroll to Top