پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان چیمپئنز کو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شرکت سے روک دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے پاکستان چیمپئنز کو ایونٹ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔
اس فیصلے کے باعث پاکستان چیمپئنز آج بنگلا دیش کے خلاف میچ بھی نہیں کھیلے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے پاکستان چیمپئنز کو ایک ہفتہ قبل ہی این او سی نہ دینے سے آگاہ کردیا تھا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ سال بھارتی ٹیم نے پاکستان چیمپئنز کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کیا تھا، جس کے بعد پی سی بی نے آئندہ پاکستان چیمپئنز کو ایسے ایونٹس کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:لوئر دیر: پراسرار بخار سے 10 افراد جاں بحق،محکمہ صحت کی ٹیمیں متحرک
پاکستان چیمپئنز کے تمام کھلاڑی اس وقت دبئی میں موجود ہیں، تاہم این او سی نہ ملنے کے باعث ٹیم ایونٹ میں شرکت نہیں کرے گی۔





