حکومت سے اپوزیشن کے مذاکرات صرف فیس سیونگ تھا،شیر افضل مروت

حکومت سے اپوزیشن کے مذاکرات صرف فیس سیونگ تھی،شیر افضل مروت

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے اپوزیشن اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا ہے کہ حکومت کے ساتھ اپوزیشن کے مذاکرات صرف اور صرف فیس سیونگ کا ایک ڈرامہ تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپوزیشن کو پہلے ہی واضح بتا دیا ہے کہ کسی بھی بات پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نےکہا کہ حکومت تو ابھی کہہ رہی ہوگی کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان سے ملاقات کے لیے حکومت کی آمادگی کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت قرار

رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ حکومت نے اپوزیشن کو پہلے سے بتایا ہے کہ کسی بات پر عمل درآمد نہیں ہوگا۔عوام کو مطمئن کرنے اور لانگ مارچ ختم کرانے کے لیے محض یہ تاثر دیا جائے گا کہ معاہدہ طے پا گیا ہے۔

Scroll to Top