مکہ دفاعی معاہدے کے تینوں رکن ممالک پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی مشترکہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ریاض میں ہوگا ۔
مکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی کے اجلاس میں ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے نمائندے شریک ہوں گے۔
ریاض اجلاس میں خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور باہمی دفاعی تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے، اس حوالے سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی چند روز قبل تصدیق کی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی او آئی سی کے نو منتخب سیکریٹری جنرل کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب یمنی صدر نے حوثی ملیشیا کے خلاف بڑے فوجی آپریشن کا اعلان کیا ہے۔
یمنی صدر کے مطابق حوثی ملیشیا کے زیر قبضہ علاقوں کو واپس لینے کیلئے بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کی جائے گی، خطے میں پیدا ہونے والی تازہ صورتحال کے تناظر میں ریاض اجلاس کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔





