اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے استعمال شدہ گاڑیوں سے متعلق امور کو نئی آٹو پالیسی میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ریگولیشنز میں نرمی کے بعد ملک میں استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں کمرشل اور گفٹ اسکیم کے تحت استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران حکام نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کے اعداد و شمار پر بھی بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 اہم کمانڈروں سمیت 9 خوارج ہلاک
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ستمبر 2026 میں 2 ہزار 276 استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کیں، جبکہ مئی 2026 میں یہ تعداد صرف 48 تھی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں اضافے پر مقامی مینوفیکچررز نے تحفظات کا اظہار کیا ہے،
جبکہ امپورٹرز کا مؤقف ہے کہ اس اقدام سے آٹو سیکٹر میں مسابقت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
اجلاس میں استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق امور کو نئی آٹو پالیسی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔





