پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آخری ٹی ٹوینٹی میچ آج کھیلا جائیگا، پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ بھی راولپنڈی کرکت سٹیڈیم میں آج شام 6 بجے شروع ہو گا ۔
اس سے قبل کھیلے گئے دونوں میچز میں قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی، کامیابی کی صورت میں قومی ٹیم کلین صورت کرے گی۔
پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف دیا تھا ، پاکستان نے مقررہ ہدف 19ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے کامیابی حاصل کی تھی ۔
اس میچ میں کپتان صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کی اور میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا ۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی
اس کے بعد راولپنڈی سٹیڈیم میں ہی گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مہمان ٹیم ٹیم کو جیت کیلئے 216 رنز کا ہدف دیا تھا ، جس کے تعاقب میں لنکن ٹیم 133 رنز پر آل آوٹ ہو گئی تھی ۔
قومی ٹیم نے پہلے میچ میں 4 وکٹ سے جبکہ دوسرے میچ میں 82 رنز سے کامیابی حاصل کی، اس میچ میں معاذ صداقت نے شاندار 96 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا ۔





