پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
محمد رضوان، امام الحق، شان مسعود، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، ساجد خان، محمد علی، محمد عمران جونیئر اور عبید شاہ کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
14 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ سمیر منہاس، محمد طحہ اور محمد سلیمان کو پہلی مرتبہ قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
اعلان کردہ سکواڈ میں عبداللہ فضل، عرفات منہاس، اذان اویس، محمد عباس، رضا اللہ، سعود شکیل، وکٹ کیپرز غازی غوری اور سعد بیگ، سلمان علی آغا اور لیفٹ آرم اسپنر علی عثمان بھی شامل ہیں۔
پی سی بی نے سری لنکا کے خلاف تین روزہ وارم اپ میچ کے لیے 13 رکنی پاکستان پیٹرنز سکواڈ کا اعلان بھی کیا ہے، جس کی قیادت سعد بیگ کریں گے۔ وارم اپ میچ کے اختتام پر پیٹرنز سکواڈ سے مزید دو فاسٹ باؤلرز کو ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نے بھارتی بلے باز کا عالمی ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کردی
پیٹرنز سکواڈ میں عبداللہ فضل، علی عثمان، اذان اویس، محمد سلیمان، محمد طحہ، سمیر منہاس، فاسٹ باؤلرز محمد سلمان، شعیب اختر جونیئر، علی شبیر، ثاقب خان اور عبید شاہ جبکہ بلے باز محمد طیب عارف شامل ہیں۔
پاکستان پیٹرنز الیون اور سری لنکا کے درمیان وارم اپ میچ 4 سے 6 نومبر تک اسلام آباد کلب میں کھیلا جائے گا۔ی
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 9 سے 13 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔





