ڈھاکہ: ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد روایتی حریف بھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔
بھارت کی جانب سے دیا گیا 180 رنز کا ہدف پاکستان نے آخری گیند پر ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا، جہاں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔
یہ بھی پڑھیںکرکٹ شائقین کے لیے بڑی خوشخبری:آئی سی سی نے 2028 سے 2035 تک کرکٹ کے میگا ایونٹس کا شیڈول جاری کردیا!
پاکستان کی اس کامیابی کو ٹورنامنٹ میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔





