جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی، نئی قیمتیں جاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عوام اور ہوا بازی کے شعبے کو ریلیف دیتے ہوئے طیاروں کے ایندھن (جیٹ فیول)، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی ہے، جس کا اطلاق آج 21 نومبر سے کر دیا گیا ہے۔

پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق طیاروں کے ایندھن جیٹ فیول کی قیمت میں 12 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 299 روپے 77 پیسے سے کم ہو کر 287 روپے 71 پیسے فی لیٹر پر آ گئی ہے۔

اسی طرح گھریلو اور چھوٹے صنعتی صارفین کے زیرِ استعمال مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 273 روپے 22 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قومی کرکٹ میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ، نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، کئی سینیئرز فارغ

علاوہ ازیں زرعی اور صنعتی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 11 روپے 44 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

 جس کے نتیجے میں لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 220 روپے 28 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ پی ایس او کے مطابق نئی قیمتوں کا نفاذ فوری طور پر آج سے ہو چکا ہے۔

Scroll to Top