عثمان خان نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے سے باہر، انجری کا شکار

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر عثمان خان نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق عثمان خان ہیمسٹرنگ انجری کے باعث اس میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

حکام کے مطابق عثمان خان کا ایم آر آئی کرایا گیا تھا، جس کی رپورٹ میں لو گریڈ ٹیئر کی نشاندہی ہوئی ہے۔ اس انجری کی شدت کی وجہ سے عثمان خان کا دوسرا ون ڈے میچ کھیلنا ممکن نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ عثمان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے دوران فیلڈنگ کے دوران انجری کا سامنا ہوا تھا، جس کے بعد ان کی حالت کا جائزہ لیا گیا اور ڈاکٹروں نے انہیں مزید آرام کی تجویز دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 2 اپریل کو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا، جہاں عثمان خان کی عدم موجودگی پاکستانی ٹیم کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔ ٹیم انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے مزید فیصلے جلد متوقع ہیں۔

Scroll to Top