پشاور زلمی کو آغازمیں بہتر کارکردگی دکھانی چاہیے تھی، انضمام الحق

پشاور: پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ انضمام الحق نے کہا ہے کہ اگر ٹیم نے ابتدائی میچز میں بہتر کارکردگی دکھائی ہوتی تو آج موجودہ مشکل صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔

انضمام الحق نے پریس کانفرنس کے دوران ٹیم کی کارکردگی پر بات کی اور نوجوان کھلاڑیوں کے حوالے سے مثبت تبصرے کیے۔

انضمام الحق نے معاذ صداقت کی حالیہ شاندار اننگز کو سراہا اور کہا کہ اس نے بہترین ٹمپرامنٹ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاذ کو اچھے وقت پر موقع ملا اور اس نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کھلاڑیوں کو اپنے مواقع کا فائدہ اٹھانا پڑتا ہے۔

بابر اعظم کے بارے میں بات کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ بابر اعظم ایک ورلڈ کپ کلاس کھلاڑی ہے اور اس نے خود ون ڈاؤن پوزیشن پر کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بابر اپنا اسٹرائیک ریٹ بہتر کرے تو اس کا براہ راست فائدہ پشاور زلمی کی ٹیم کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل: پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے ہرادیا

فاسٹ بولر احسان اللہ کے حوالے سے انضمام الحق نے کہا کہ وہ زیر غور ہیں اور امکان ہے کہ انہیں اگلے میچز میں موقع دیا جائے گا۔

انضمام الحق نے ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر نظر ڈالتے ہوئے کہا کہ پشاور زلمی کو اپنی پرفارمنس کو مزید بہتر بنانا ہوگا تاکہ موجودہ مشکلات کا مقابلہ کیا جا سکے اور ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی جا سکے۔

Scroll to Top