بنوں میں اقوامِ نورڑ کے مغوی شہری کی عدم بازیابی پر کل مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان

بنوں میں اقوام نورڑ کے مغوی شہری کی عدم بازیابی پر کل مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان

بنوں میں اقوامِ نورڑ سے تعلق رکھنے والے مغوی شہری فرمان علی شاہ کی بازیابی کے لیے قومی مشران نے کل ضلع بھر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال اور تمام مرکزی سڑکوں کی بندش کا اعلان کر دیا ہے۔

فرمان علی شاہ کو 25 روز قبل نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا اور تاحال اس کی بازیابی نہ ہوسکی، اقوامِ نورڑ نے سخت ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کا فیصلہ کیا ہے۔

میرانشاہ روڈ پر اقوام میریان، آمندی، ممش خیل، سوکڑی، داؤدشاہ، ممندخیل اور بکاخیل کی جانب سے احتجاجی کیمپ لگائے جائیں گے، کوہاٹ روڈ پر اقوام سورانی اور دیگر قبائل دوا پل کے مقام پر دھرنا دیں گے۔

ڈی آئی خان اور سرکلر روڈ پر اقوام ککی، غوریوالہ، نار جعفر، بھرت، خوجڑی، شمشی خیل، میرا خیل، اسمعیل خیل سی پیک کے مقام پر کیمپ لگائیں گی اسی طرح چکر منڈان روڈ پر اقوام منڈان، بائست خیل، میتا خیل، خواجہ مد منڈان، کوثر فتح خیل احتجاج کریں گی۔

بنوں سٹی میں تمام دکاندار اور تاجر انجمن تاجران کی قیادت میں ایک مقام پر جمع ہوں گے تمام مارکیٹیں بند اور پہیہ جام ہڑتال ہوگی، ٹاؤن چوک پر ڈومیل اور آخمدزائی اقوام یہاں احتجاجی کیمپ لگائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے افغان ٹرانزٹ پر 10 فیصد پروسیسنگ فیس عائد کردی

احتجاج کا فیصلہ قومی مشران کے ایک اہم جرگے میں کیا گیا جس میں مختلف اقوام کے نمائندوں نے شرکت کی، مشران کا کہنا ہے کہ فرمان علی شاہ کی فوری بازیابی ممکن نہ ہوئی تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کریں گے۔

Scroll to Top