پی ایس ایل 10، لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی

لاہور قلندرز نے اہم میچ میں پشاور زلمی کوشکست دیکرپی ایس ایل سے باہر کردیا

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

بارش کے باعث 13 اوورز تک محدود میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے پشاور زلمی کو 150 رنز کا ہدف دیا، جواب میں زلمی کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 123 رنز ہی بنا سکی۔

پشاور زلمی نے لیگ میں 10 میچز کھیلے، جن میں سے صرف 4 میں کامیابی حاصل کر سکی اور پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر رہی، یوں وہ پلے آف مرحلے میں جگہ بنانے میں ناکام رہی۔ اس سے قبل ملتان سلطانز بھی ایونٹ سے باہر ہو چکی ہے۔

دوسری جانب کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔

میچ کے وقفے کے دوران پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایئر چیف اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں معرکہ حق میں تاریخی فتح پربھارتی جارحیت اور جھوٹ بےنقاب کرنےکیلئےڈوزیئرجاری

اسٹیڈیم میں “پاکستان زندہ باد” اور “پاک فضائیہ پائندہ باد” کے نعرے گونجتے رہے، جبکہ معروف گلوکار ساحر علی بگا اور شجاع حیدر نے دلکش پرفارمنس دی۔ تقریب کا اختتام شاندار آتش بازی سے ہوا، جس نے اسٹیڈیم کا ماحول گرما دیا۔

Scroll to Top