وزیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے رمضان پیکج سے متعلق بڑی خوشخبری سنادی

انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس کے حوالے سے غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں، مزمل اسلم

پشاور:مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ صوبے کے اندر تیار یا استعمال کی جانے والی اشیائے خوردونوش پر 2 فیصد انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس (IDS) عائد کیے جانے کا دعویٰ بے بنیاد اور غلط ہے۔

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ مقامی طور پر تیار کردہ یا اندرونِ صوبہ تجارت کی جانے والی اشیاء پر ایسا کوئی سیس نافذ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی جانب سے ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

مزمل اسلم نے وضاحت کی کہ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس فی الحال قابل اطلاق نرخوں پر سامان کی درآمد، برآمد اور ٹرانزٹ پر لاگو ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقامی تجارت یا اشیائے خوردونوش پر اس سیس کے نفاذ کی نہ کوئی تجویز ہے اور نہ ہی منصوبہ۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستیں لینے کیلئے ایک اور سیاسی جماعت عدالت پہنچ گئی

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت صوبے میں کاروباری ماحول کو بہتر بنانے، معیشت کو فروغ دینے اور سازگار ماحولیاتی نظام کی تشکیل کے لیے پرعزم ہے۔

Scroll to Top