صوابی :گدون میں لینڈ سلائیڈنگ سے اہم رابطہ سڑکیں بندہوگئی

ضلع صوابی کے دور افتادہ پہاڑی علاقے گدون میں شدید طوفانی بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے جس سے کئی اہم رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں اور درجنوں دیہاتوں کا تحصیل غازی سے زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بیٹ گلی روڈ، دیوی روڈ، پلیاں روڈ، کنیرڑی روڈ اور مکر روڈ مکمل طور پر بند ہو چکے ہیں۔

پہاڑوں سے گرنے والے ملبے اور پتھروں نے آمدورفت کو ناممکن بنا دیا ہے، جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں دو روز سے مسلسل لینڈ سلائیڈنگ جاری ہے، جس کے باعث تاحال کوئی باقاعدہ امدادی کارروائی شروع نہیں کی جا سکی۔

یہ بھی پڑھیں : انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس کے حوالے سے غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں، مزمل اسلم

خراب موسم، پہاڑی راستوں کی بندش اور علاقے کی دوری کے باعث ریسکیو ٹیمیں بھی تاحال متاثرہ مقامات تک نہ پہنچ سکیں، مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت سڑکیں صاف کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

Scroll to Top