ایریزونا، امریکہ: ایریزونا کے ایک ریموٹ علاقے میں ایک ایئر ایمبولینس طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار چار افراد ہلاک ہو گئے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ایئر ایمبولینس ایک مریض کو لے جا رہا تھا کہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر لینڈنگ کے دوران زمین سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔
حادثے کے بعد فوری طور پر ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، تاہم طیارے میں موجود تمام افراد جان بحق ہو چکے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ نے غزہ پر قبضے کا فیصلہ اسرائیل پر چھوڑ دیا، امدادی کارروائیوں پر توجہ
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) اور نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ (NTSB) نے جائے وقوعہ پر تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔





