جے یوآئی کے سینئر رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا کہ ان کی جماعت کسی بھی عدم اعتماد تحریک کا حصہ نہیں بنے گی۔
حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت کو گرانا ان کا ایجنڈا نہیں ہے جے یو آئی کی جمہوریت کے لیے جدوجہد تاریخ کا اہم حصہ رہی ہے اور وہ اپنی پالیسی پر قائم ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ نے خیبر پختونخوا حکومت کی گزشتہ 16 ماہ کی کارکردگی کو صفر قرار دیتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور بغیر این او سی وزیراعلیٰ نہیں بن سکتے اور پی ٹی آئی کے پاس اس معاملے میں کوئی اختیار نہیں کہ وہ علی امین کو ہٹا سکے جب تک سیم پیج قائم ہے صوبائی حکومت برقرار رہے گی۔
انہوں نے امیر مقام کے بیان کو ان کی جماعت کا ذاتی مؤقف قرار دیتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی کا اس سے کوئی تعلق نہیں، موجودہ سیاسی صورتحال ماضی کے مقابلے میں بہتر ہے اور فیصلے سازوں نے اگر چاہا تو نواز شریف، شہباز شریف اور بلاول بھٹو سب ووٹ دے سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کے لیے الیکشن لڑنا بے سود، چند لوگ ٹکٹوں سے پیسے کمائیں گے، فواد چودھری
حافظ حمد اللہ نے کہا کہ جے یو آئی نے غیر ضروری ترامیم کا راستہ بند کیا ہے، انہوں نے کہا اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ عہدہ اکثریتی پارٹی کو ملنا چاہیے اور چونکہ جے یو آئی کے پاس پارلیمنٹ میں اکثریت نہیں اس لیے انہیں اپوزیشن لیڈر کا حق حاصل نہیں۔





