امریکا کو پاکستانی برآمدات میں صرف ایک سال کے دوران 550 ملین ڈالر یعنی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی امریکا کے ساتھ تجارتی کارکردگی میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے، جہاں امریکا کو پاکستانی برآمدات میں صرف ایک سال کے دوران 550 ملین ڈالر یعنی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں تجارتی سرپلس سالانہ 4 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے ایک مثبت معاشی مارجن جو معیشت کے استحکام کی علامت ہے۔
دستاویزات کے مطابق گزشتہ مالی سال میں پاک امریکا تجارت کا مجموعی حجم 7.598 ارب ڈالر تھا۔ اس عرصے کے دوران،
پاکستان نے امریکی مارکیٹ میں 5.83 ارب ڈالر کی اشیاء برآمد کیں، جو پچھلے سالوں کے مقابلے میں 10 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
دوسری جانب، امریکا سے درآمدات کا حجم 1.763 ارب ڈالر رہا، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ پاکستان امپورٹس کے مقابلے میں زیادہ برآمدات کر رہا ہے، ایک مثبت تجارتی فرق پیدا کیا گیا ہے
برآمدیوں کی تفصیل بھی کئی اہم مصنوعات پر مشتمل ہے:
گھر کے بیڈ ویئر، ٹیبل، ٹوائلٹ اور کچن مصنوعات: 1.038 ارب ڈالر
مردانہ سوٹ، جیکٹ اور ٹراؤزر: 93.6 کروڑ ڈالر
تیار شدہ ملبوسات / ڈریس پیٹرن: 38.6 کروڑ ڈالر
ٹی شرٹس: 36.1 کروڑ ڈالر
جرسی اور پل اوورز: 31.2 کروڑ ڈالر
جرابیں: 27.8 کروڑ ڈالر
چمڑے کی مصنوعات: 16.5 کروڑ ڈالر
خواتین کے ملبوسات: 15.7 کروڑ ڈالر
برآمدی لحاظ سے، اعلیٰ برآمدی اصناف میں ملبوسات، ٹیکسٹائل، طبی آلات اور پی ای ٹی بیسڈ پلاسٹک شامل ہیں۔درآمدی شعبوں میں بھی اہمیت کے حامل اشیاء شامل ہیں جیسے: خام روئی، لوہا و اسٹیل اسکریپ، کمپیوٹر و آئی ٹی آلات، تیل، سویا بین اور دیگر اشیاء۔





