جنوبی وزیرستان کراباغ میں سکول پر بارودی حملہ

جنوبی وزیرستان کراباغ میں سکول پر بارودی حملہ

جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کے علاقے کراباغ میں نامعلوم شرپسندوں نے گورنمنٹ ہائی سکول کو بارودی مواد کے دھماکے سے اڑا دیا۔

سرکاری ذرائع اور مقامی رہائشیوں نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں سکول کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا جس میں متعدد کمروں اور چاردیواری کی تباہی شامل ہے، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق علاقے میں حالیہ بدامنی نے خوف و ہراس کی فضا قائم کر دی ہے جس کے باعث تعلیمی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔

وانا اعظم ورسک شاہراہ پر آمد و رفت بھی شدید متاثر ہے کیونکہ حالیہ دنوں میں دہشتگردوں کی جانب سے تین پلوں کو بارودی مواد سے تباہ کر دیا گیا ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مقامی افراد نے واقعے پر گہرے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری تحقیقات اور سیکیورٹی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امن و روزگار کیلئے قبائلی جرگے کی خیبر پختونخوا حکومت کو تجاویز،افغان سرحد کھولنے کی سفارش

یاد رہے کہ یہ سکول اس سے قبل بھی شدت پسندوں کے حملوں کا نشانہ بن چکا ہے۔

Scroll to Top