پشاور : پیپلزپارٹی کی ایم پی اے مہر سلطانہ نے یومِ آزادی کے موقع پر کہا ہے کہ اس سال آزادی کی خوشیاں دوہری ہیں کیونکہ ہم معرکۂ حق میں کامیاب ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو آزادی کی اصل قدر کو سمجھنا ہوگا کیونکہ آج ہم جو آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں، وہ ہمارے اکابرین کی لازوال قربانیوں کا نتیجہ ہے۔
مہر سلطانہ نے عوام کے پی ٹی آئی پر اعتماد ختم ہونے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ لوگ امن، ترقی اور روزگار چاہتے ہیں، لیکن خیبرپختونخوا کی صورتحال مسلسل خراب ہو رہی ہے۔
انہوں نےپختون ڈیجیٹل پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے اعلان کو عمران خان کی سیاسی ترجیحات کی عکاسی قرار دیا۔
انہوں نے بچوں کو آزادی کا اصل مقصد سمجھانے اور اسکولوں میں آئین اور قانون کی تعلیم کو ضروری قرار دیا، کیونکہ بچے والدین کی نسبت اساتذہ کی بات زیادہ توجہ سے سنتے اور اس پر عمل کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : مہمند کی گلیوں میں گونجتے امن کے نعرے، باجوڑ کے عوام سے اظہارِ یکجہتی
مہر سلطانہ نے کہا کہ آزادی کے بعد ہر شہری کو روزگار اور پرامن زندگی کا حق ملنا چاہیے تھا، مگر ہم اس میں ناکام رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ حقیقی آزادی کے تقاضے پورے ہو سکیں۔





