مردان: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ضلع مردان میں ایک کامیاب کارروائی کے دوران دو افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی شناختی کارڈ کے ساتھ گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق، گرفتار افراد جعلی شناختی کارڈز کے ذریعے پاکستانی پاسپورٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم ایف آئی اے کی بروقت کارروائی نے ان کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
افغان باشندوں کو پاکستانی شناختی کارڈ نادرا کے بعض اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے جاری کیے گئے۔ یہ کارڈ تحصیل رستم میں بنائے گئے، جس کے بعد دونوں افراد پاسپورٹ کے حصو کے لیے صوابی کے دفتر پہنچے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : محکمہ موسمیات کی بارش کی پیشگوئی،پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق، گرفتار افراد کے قبضے سے جعلی پاکستانی شناختی کارڈز اور افغان تذکرے بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ دورانِ تفتیش دونوں ملزمان نے افغان شہریت کا اعتراف کیا، جبکہ مزید سنسنی خیز انکشافات بھی سامنے آنے کا امکان ہے۔





