مریم نواز کا چیلنج قبول، اتحادی مل کر صرف 10 نشستیں جیت کر دکھائیں، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر واقعی ن لیگ شفاف انتخابات چاہتی ہے تو اتحادی جماعتیں مل کر کم از کم 10 نشستیں جیت کر دکھائیں۔

اسد قیصر نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے ووٹ چوری کرکے حکومت بنائی، اب شفاف الیکشن میں ن لیگ کو موقع دیا جائے کہ وہ 10 نشستیں جیت کر دکھائے، انہوں نے کہا کہ تمام اتحادی جماعتیں ایک ہو جائیں اور انہیں صرف ایک لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کیا جائے۔

اسد قیصر نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ووٹ کو عزت دو کے نعرے کو ایک جھوٹا بیانیہ بنایا،ان کا مزید کہنا تھا کہ حرمین شریفین سے جڑا معاہدہ ریاست اور ریاست کے درمیان ہے اور یہ عوامی عقیدے کا معاملہ ہے اس لیے اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: خطے کی سلامتی کے لیے نیٹو طرز کا اتحاد قائم ہونا چاہیے، خواجہ آصف

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام حرمین شریفین کے تقدس اور حفاظت کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں اور یہ معاملہ سیاسی بحث سے بالاتر ہے۔

Scroll to Top