سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ، پاکستان میں فی تولہ سونا پہلی بار 4 لاکھ روپے کی حد عبور کر گیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 5900 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد سونے کی فی تولہ نئی قیمت 4 لاکھ 3 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح، 10 گرام سونا بھی 5058 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 46 ہزار 21 روپے کا ہو گیا ہے۔سونے کی قیمتوں میں اس تاریخی اضافے کے بعد مارکیٹ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ زیورات کے خریداروں اور تاجروں کو شدید مالی دباؤ کا سامنا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں اضافے کی بنیادی وجوہات میں عالمی منڈی میں قیمتوں کا بڑھنا، روپے کی قدر میں کمی، اور مقامی مارکیٹ میں طلب میں اضافہ شامل ہیں۔

Scroll to Top