پاکستان سے افغان مہاجرین کی واپسی تیز، کتنے جا چکے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان سے افغان مہاجرین کی واپسی تیز، کتنے جا چکے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

صوبائی محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے مطابق افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ طورخم بارڈر کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں افغان شہری واپس افغانستان جا رہے ہیں۔

محکمہ کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابقگزشتہ روز 1,235 افغان شہری جن کے پاس پی او آر (Proof of Registration) کارڈز تھے، وطن واپس گئے۔اسی روز 205 افغان شہریوں نے افغان سٹیزن کارڈ (ACC) کے ساتھ واپسی کی۔جبکہ 532 افراد کو بغیر کسی سفری دستاویزات کے ہونے پر ملک بدر کیا گیا۔

واپسی کی مجموعی تفصیلات (یکم اگست تا 28 ستمبر)پی او آر کارڈ رکھنے والے کل 1,29,132 افغان شہری افغانستان واپس جا چکے ہیں۔اے سی سی کارڈ کے حامل کل 52,100 افغان شہریوں نے بھی وطن واپسی اختیار کی ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق یہ عمل حکومت کی ہدایت کے تحت جاری ہے جس کا مقصد غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی اور سرحدی نظم و ضبط کو یقینی بنانا ہے۔

حکام کے مطابق سرحدی علاقوں میں رجسٹریشن، شناخت، اور سہولت مراکز قائم کیے گئے ہیں تاکہ واپسی کے عمل کو مؤثر اور منظم بنایا جا سکے۔ واپسی کے اس عمل میں رضاکارانہ انخلا اور قانونی کارروائیوں دونوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top