سونے کو پر لگ گئے، فی تولہ قیمت بلند ترین سطح پر

سونے کو پر لگ گئے، فی تولہ قیمت بلند ترین سطح پر

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا نئی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل (ہم نیوز)کے مطابق آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 10 ہزار 278 روپے کا ہو گیا ہے، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین قیمتوں کے قریب ہے۔

اسی طرح، 10 گرام سونا بھی 3 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 51 ہزار 747 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کی وجوہات جیولرز اور مارکیٹ ماہرین کے مطابق، سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجوہات درج ذیل ہیںعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤبین الاقوامی طلب و رسد کے دباؤسرمایہ کاروں کا سونا کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھنا تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں سونے کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں

رپورٹس کے مطابق، امریکہ میں حکومت کے ممکنہ شٹ ڈاؤن (Government Shutdown) کی خبروں نے عالمی معیشت کو بے یقینی کی کیفیت میں مبتلا کر دیا ہے۔ ایسے حالات میں سرمایہ کار عام طور پر سونے جیسے محفوظ اثاثوں کی جانب رجوع کرتے ہیں، جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں اوپر جا رہی ہیں۔

سونے کی قیمتوں میں اس غیر معمولی اضافے نے نہ صرف عام صارفین بلکہ شادیوں کے سیزن میں زیورات کی خریداری کرنے والوں کو بھی پریشان کر دیا ہے۔ کئی خریداروں نے قیمتیں مستحکم ہونے تک خریداری مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Scroll to Top