ایشیا کپ میں سیاست کو کھیل کے میدان میں لانے پر جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے بھارت پر شدید تنقید کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ خطے کی سیاست کو کھیل سے مکمل طور پر الگ رکھا جانا چاہیے۔
اے بی ڈی ویلیئرز نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پروگرام میں بھارت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ٹیم شاید اس سے خوش نہیں تھی جس سے اسے ٹرافی وصول کرنی تھی، اور میرا خیال ہے کہ اس کا کھیل سے کوئی تعلق نہیں بنتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کھیل ایک الگ دنیا ہے جس کا جشن بھی اسی انداز میں منانا چاہیے۔ ایشیا کپ کی اختتامی تقریب میں جو کچھ دیکھا، اس نے انہیں دکھ پہنچایا اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس معاملے کو جلد از جلد حل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : چین سے زرعی، تکنیکی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھائیں گے، آصف علی زرداری
سابق کپتان نے کہا کہ اس صورتحال نے کھیل اور کھلاڑیوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے اور یہ سب دیکھ کر انہیں نفرت محسوس ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ آخر میں یہ سب اچھا نہیں لگا اور کھیل کو سیاست سے الگ رکھنے کی ضرورت ہے۔





