خیبرپختونخوا کے مستعفی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا گورنر کی جانب سے استعفیٰ واپس بھیجنے پر ردعمل سامنے آگیا ہے ۔
علی امین گنڈا پور نے استعفیٰ واپس بھیجنے کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھانے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انہوں نے دونوں مرتبہ 8 اکتوبر اور 11 اکتوبر کو اپنے دستخط سے استعفیٰ دیا تھا اور ان پر کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے۔
علی امین گنڈاپور نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ دوبارہ تصدیق کرتا ہوں کہ 8 اکتوبر اور 11 اکتوبر کو جمع کرائے گئے استعفوں پر ان کے مستند دستخط موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس استعفے کو گورنر نے پہلے موصول ہونے سے انکار کیا تھا وہ آخرکار گورنر آفس کو موصول ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس بھیج دیا
واضح رہے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈا کے دونوں استعفے پر اعتراضات لگا کر واپس بھیج دیا ہے۔





