افغانستان میں پاکستانی طلباء کی مشکلات: خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد متفقہ طور پر منظور

شاہد جان
خیبرپختونخوا اسمبلی نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی جس میں افغانستان میں مقیم پاکستانی طلباء کو درپیش مشکلات پر توجہ دلائی گئی ہے۔

یہ قرارداد رکن اسمبلی عبید الرحمان نے پیش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : ایکشن کونسل خیبرپختونخوانےصوبہ بھر احتجاج کی کال دیدی

قرارداد میں کہا گیا کہ سرحدوں کی بندش کی وجہ سے افغانستان میں مقیم طلباء شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اور وہ گھروں سے دور غیر یقینی صورتحال میں مبتلا ہیں۔

قرارداد میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ طلباء کے تحفظ، ان کے مستقبل، اور جان و مال کی حفاظت کے لیے فوری اقدامات کرے۔

اس کے علاوہ، قرارداد میں زور دیا گیا کہ طلباء کی فوری وطن واپسی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں اور تمام طلباء اور ان کے خاندانوں کو باقاعدہ، اطمینان بخش اور واضح روڈ میپ فراہم کیا جائے تاکہ انہیں درپیش مشکلات کا فوری خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

ایوان نے قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے طلباء کے تحفظ اور سہولت کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Scroll to Top